سیدھا مواد پر جائیں

آخری اپ ڈیٹ

پروڈکٹاسٹاک

گنے بغیر جانیں کہ شیلف پر کیا ہے

ہر سیل، خریداری، واپسی اور ٹرانسفر خود اسٹاک کو آگے پیچھے کرتا ہے، صحیح یونٹ اور صحیح برانچ میں۔ مال کی ویلیو، مارجن اور جو ختم ہو رہا ہے ایک نظر میں دیکھیں، اور باقی درستیاں وجہ لکھ کر کریں۔

Nafaa inventory: product cards with price, cost, margin and stock, plus stock value and low stock alerts
  • Excel امپورٹ اور پیسٹ
  • بلک ایڈٹ
  • کم اسٹاک کی وارننگ
  • 7 دن مفت ٹرائل
  • انٹرنیٹ کے بغیر بھی بلنگ
  • واٹس ایپ پر مدد
  • انگریزی اور رومن اردو
  • فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر

Nafaa اسٹاک ہر یونٹ اور ہر برانچ میں اسٹاک درست رکھتا ہے: کاسٹ، قیمت اور مارجن کے ساتھ پروڈکٹس، بارکوڈ اور لیبل، کومبو، کم اسٹاک کی وارننگ، وجہ کے ساتھ خراب مال اور ایڈجسٹمنٹ، برانچوں میں ٹرانسفر، اور ہر حرکت کی پوری تاریخ۔ Excel سے امپورٹ یا شیٹ سے پیسٹ کریں، اور بلک ایڈیٹر میں کئی قیمتیں ایک ساتھ بدلیں۔

رومن اردو میں

Nafaa me har sale, khareed, wapsi aur transfer se stock khud update hota hai. Kam stock ki list, har cheez ki cost aur margin, Excel se ya copy-paste se poori list ek dafa me, aur bulk edit se sau cheezon ki qeemat ek saath badlein.

اہم باتیں

کیا حساب رکھتا ہے
ہر پروڈکٹ اور یونٹ کا اسٹاک، کاسٹ، سیل کی قیمت اور مارجن
اسٹاک کب بدلتا ہے
سیل، خریداری، واپسی، خراب مال، ایڈجسٹمنٹ اور ٹرانسفر پر
وارننگ
کم اسٹاک کی لسٹ، کتنے دن کا مال باقی ہے، اور دوبارہ آرڈر کا شارٹ کٹ
سیٹ اپ
Excel یا CSV امپورٹ، یا شیٹ سے پیسٹ کیے خانے، محفوظ کرنے سے پہلے لائن بہ لائن چیک
تبدیلیاں
قیمت، کاسٹ، بارکوڈ، وارننگ اور اسٹاک گنتی کے لیے بلک ایڈیٹر

آپ کا پورا اسٹاک، قیمت اور ویلیو کے ساتھ

اوپر والی لائن بتاتی ہے کہ آپ کے اسٹاک پر کتنی کاسٹ آئی، وہ کتنے میں بکے گا، اور پچھلے 30 دن میں کتنا بکا۔ ہر پروڈکٹ کارڈ پر سیل کی قیمت، کاسٹ، مارجن اور باقی اسٹاک لکھا ہے، اور جو چیزیں کم ہو رہی ہیں وہ گرڈ کے اوپر لسٹ میں آتی ہیں۔ کیٹیگری، قسم یا اسٹیٹس سے فلٹر کریں، اور کوئی بھی پروڈکٹ کھول کر اس کے نمبر کے پیچھے ہر حرکت دیکھیں۔

Nafaa inventory: product cards with price, cost, margin and stock, plus stock value and low stock alerts
  1. کاسٹ پر اسٹاک کی ویلیو
  2. جو چیزیں کم ہو رہی ہیں
  3. کیٹیگری، قسم اور اسٹیٹس کے فلٹر
  4. قیمت، کاسٹ اور مارجن
  5. باقی اسٹاک، کم ہو تو نشان

سپلائر سے شیلف تک

خریداری کا بل مال کو اس کی اصل کاسٹ پر اسٹاک میں لاتا ہے، اور جو آپ نے دینا ہے وہ سپلائر کے کھاتے میں لکھ دیتا ہے۔خریداری کا بل مال کو اس کی اصل کاسٹ پر اسٹاک میں لاتا ہے، اور جو آپ نے دینا ہے وہ سپلائر کے کھاتے میں لکھ دیتا ہے۔ سپلائر, then خریداری کا بل, then اسٹاک میں آیا, then سپلائر کا بقایا, then ادائیگی. خریداری کا بل → سپلائر کا بقایا.سپلائررابطہ اور بقایاخریداری کابلچیزیں، یونٹ اورکاسٹاسٹاک میںآیانئی کاسٹ پرسپلائر کابقایاجو آپ نے دینا ہےادائیگیبقایا صافخریداری کا بل مال کو اس کی اصل کاسٹ پر اسٹاک میں لاتا ہے، اور جو آپ نے دینا ہے وہ سپلائر کے کھاتے میں لکھ دیتا ہے۔خریداری کا بل مال کو اس کی اصل کاسٹ پر اسٹاک میں لاتا ہے، اور جو آپ نے دینا ہے وہ سپلائر کے کھاتے میں لکھ دیتا ہے۔ سپلائر, then خریداری کا بل, then اسٹاک میں آیا, then سپلائر کا بقایا, then ادائیگی. خریداری کا بل → سپلائر کا بقایا.سپلائررابطہ اور بقایاخریداری کا بلچیزیں، یونٹ اور کاسٹاسٹاک میں آیانئی کاسٹ پرسپلائر کا بقایاجو آپ نے دینا ہےادائیگیبقایا صاف
خریداری کا بل مال کو اس کی اصل کاسٹ پر اسٹاک میں لاتا ہے، اور جو آپ نے دینا ہے وہ سپلائر کے کھاتے میں لکھ دیتا ہے۔

شیٹ کے بغیر اسٹاک کنٹرول

  • یونٹ اور پیک

    کارٹن میں خریدیں، پیس میں بیچیں۔ اسٹاک بنیادی یونٹ میں رکھا جاتا ہے اور اس یونٹ میں دکھتا ہے جو آپ چنیں۔

  • بارکوڈ اور لیبل

    کمپنی کا بارکوڈ استعمال کریں یا اپنا بنائیں۔ اسٹیکر ایک بار ڈیزائن کریں اور تھرمل رول یا A4 اسٹیکر شیٹ پر پرنٹ کریں۔

  • کم اسٹاک کی وارننگ

    جو مال ختم ہونے والا ہے اس کی تازہ لسٹ، کتنے دن کا باقی ہے اس کے ساتھ، پرچیز آرڈر بنانے کے لیے تیار۔

  • منظوری کے ساتھ خراب مال

    عملہ ٹوٹا، ایکسپائر یا غائب مال وجہ کے ساتھ لکھتا ہے؛ اسٹاک تب ہی کم ہوتا ہے جب مینیجر منظور کرے۔

  • برانچ ٹرانسفر

    دوسری برانچ کو مال بھیجیں؛ وہاں وصول کیا جاتا ہے اور کم پہنچا مال بھی درج ہوتا ہے۔

  • کومبو اور ڈیل

    چیزوں کو ملا کر اپنی قیمت والی ڈیل بنائیں؛ ڈیل بکے تو ہر چیز کا اسٹاک کم ہوتا ہے۔

تیز بکنے والی چیزیں کبھی ختم نہ ہوں

کم اسٹاک کی لسٹ حساب لگاتی ہے کہ موجودہ سیل پر ہر چیز کتنے دن چلے گی، بتاتی ہے کتنا اور کس سپلائر سے منگوانا ہے، اور اس لسٹ کو پرچیز آرڈر یا سپلائر کے لیے واٹس ایپ میسج بنا دیتی ہے۔

Low stock list in Nafaa showing items that are running out and need reordering
  1. کتنے دن کا اسٹاک باقی
  2. تجویز کردہ آرڈر
  3. آرڈر بنائیں یا سپلائر کو واٹس ایپ

Excel شیٹ سے چالو اسٹاک تک

کالم خود میچ ہوتے ہیں، کچھ بھی محفوظ ہونے سے پہلے ہر لائن چیک ہوتی ہے، اور جو لائنیں رہ جائیں وہ ٹھیک کر کے دوبارہ امپورٹ کے لیے واپس آتی ہیں۔کالم خود میچ ہوتے ہیں، کچھ بھی محفوظ ہونے سے پہلے ہر لائن چیک ہوتی ہے، اور جو لائنیں رہ جائیں وہ ٹھیک کر کے دوبارہ امپورٹ کے لیے واپس آتی ہیں۔ فائل یا پیسٹ, then کالم میچ, then شیٹ میں چیک, then امپورٹ, then چالو اسٹاک.فائل یا پیسٹExcel، CSV یاکاپی کیے خانےکالم میچانگریزی، رومناردو یا اردوہیڈرشیٹ میں چیکغلطی اپنے خانےمیں دکھتی ہےامپورٹحصوں میں، روک کردوبارہ چلانے کےساتھچالو اسٹاککاؤنٹر، رپورٹساور چینلکالم خود میچ ہوتے ہیں، کچھ بھی محفوظ ہونے سے پہلے ہر لائن چیک ہوتی ہے، اور جو لائنیں رہ جائیں وہ ٹھیک کر کے دوبارہ امپورٹ کے لیے واپس آتی ہیں۔کالم خود میچ ہوتے ہیں، کچھ بھی محفوظ ہونے سے پہلے ہر لائن چیک ہوتی ہے، اور جو لائنیں رہ جائیں وہ ٹھیک کر کے دوبارہ امپورٹ کے لیے واپس آتی ہیں۔ فائل یا پیسٹ, then کالم میچ, then شیٹ میں چیک, then امپورٹ, then چالو اسٹاک.فائل یا پیسٹExcel، CSV یا کاپی کیے خانےکالم میچانگریزی، رومن اردو یا اردوہیڈرشیٹ میں چیکغلطی اپنے خانے میں دکھتی ہےامپورٹحصوں میں، روک کر دوبارہچلانے کے ساتھچالو اسٹاککاؤنٹر، رپورٹس اور چینل
کالم خود میچ ہوتے ہیں، کچھ بھی محفوظ ہونے سے پہلے ہر لائن چیک ہوتی ہے، اور جو لائنیں رہ جائیں وہ ٹھیک کر کے دوبارہ امپورٹ کے لیے واپس آتی ہیں۔

ایک دوپہر میں اپنا اسٹاک سیٹ کریں

  1. 1

    فائل لائیں یا پیسٹ کریں

    Excel یا CSV فائل اپ لوڈ کریں، اپنے کاروبار کی قسم کے لیے بنا نمونہ ڈاؤن لوڈ کریں، یا کسی بھی شیٹ سے خانے کاپی کر کے پیسٹ کر دیں۔

  2. 2

    کالم چیک کریں

    Nafaa ہیڈر والی لائن ڈھونڈ لیتا ہے اور انگریزی، رومن اردو یا اردو ناموں سے کالم میچ کرتا ہے۔ وہ برانچ چنیں جس میں اسٹاک آئے گا۔

  3. 3

    شیٹ میں لائنیں ٹھیک کریں

    ہر لائن ایک ایڈٹ ہونے والے گرڈ میں کھلتی ہے۔ لکھتے لکھتے غلطیاں اپنے خانوں میں دکھتی ہیں، ڈھونڈیں اور بدلیں، انڈو اور Excel سے پیسٹ کے ساتھ۔

  4. 4

    امپورٹ کریں اور بیچنا شروع کریں

    لائنیں حصوں میں جاتی ہیں، پروگریس بار کے ساتھ جسے روک کر دوبارہ چلا سکتے ہیں۔ رہ جانے والی لائنیں ٹھیک کرنے کے لیے دوبارہ کھلتی ہیں، یا Excel میں ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہیں۔

بہت سی پروڈکٹس ایک ساتھ بدلنے کے تین طریقے

کام کے حساب سے ٹول چنیں۔ تینوں کچھ بھی محفوظ کرنے سے پہلے ہر لائن چیک کرتے ہیں، اور اسٹاک کبھی ریکارڈ کے بغیر نہیں بدلتا۔
فیچرکب استعمال کریںاسٹاک کا کیا ہوتا ہے
Excel امپورٹجب آپ کے پاس پرانے سافٹ ویئر، سپلائر یا کاپی سے Excel میں لکھی لسٹ ہودکان میں پہلے سے موجود پروڈکٹس کے لیے آپ چنتے ہیں: اسٹاک فائل کے برابر کریں، فائل کا اسٹاک جمع کریں، یا اسٹاک کو نہ چھیڑیں
بلک کریئیٹجب آپ نئی پروڈکٹس لائن بہ لائن لکھ رہے ہوں، جیسے شیٹ میںآپ کی چنی ہوئی برانچ میں شروع کا اسٹاک ڈل جاتا ہے
بلک ایڈٹجب بہت سی چیزوں کی قیمت، کاسٹ، بارکوڈ، کیٹیگری یا کم اسٹاک کی وارننگ بدلنی ہواسٹاک کا بدلا ہوا خانہ اسٹاک گنتی بن جاتا ہے، اور فرق ایڈجسٹمنٹ کے طور پر درج ہوتا ہے

دکان، ویب سائٹ اور مارکیٹ پلیس کا ایک اسٹاک

ہر چینل کے آرڈر Nafaa میں آتے ہیں؛ اسٹاک کی تبدیلیاں واپس ہر چینل تک جاتی ہیں۔ہر چینل کے آرڈر Nafaa میں آتے ہیں؛ اسٹاک کی تبدیلیاں واپس ہر چینل تک جاتی ہیں۔ Stock: Nafaa → Shopify, Online store, Nafaa Bazaar. Orders: Shopify, Online store, Nafaa Bazaar → Nafaa.NafaaShopifyOnline storeNafaa BazaarStockOrdersہر چینل کے آرڈر Nafaa میں آتے ہیں؛ اسٹاک کی تبدیلیاں واپس ہر چینل تک جاتی ہیں۔ہر چینل کے آرڈر Nafaa میں آتے ہیں؛ اسٹاک کی تبدیلیاں واپس ہر چینل تک جاتی ہیں۔ Stock: Nafaa → Shopify, Online store, Nafaa Bazaar. Orders: Shopify, Online store, Nafaa Bazaar → Nafaa.NafaaShopifyOnlinestoreNafaaBazaarStockOrders
ہر چینل کے آرڈر Nafaa میں آتے ہیں؛ اسٹاک کی تبدیلیاں واپس ہر چینل تک جاتی ہیں۔

کاؤنٹر، ویب سائٹ اور مارکیٹ پلیس کا ایک اسٹاک

Nafaa میں اسٹاک کوئی الگ لسٹ نہیں جسے کوئی رات کو بیٹھ کر اپ ڈیٹ کرے۔ کاؤنٹر، خریداری کے بل، واپسی، آن لائن آرڈر اور Nafaa Bazaar سب ایک ہی نمبر بدلتے ہیں، اس لیے جو آپ کو دکھتا ہے وہی شیلف پر ہوتا ہے۔ برانچوں والے کاروبار ہر برانچ کا اسٹاک دیکھتے ہیں اور ان میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں، اور اسٹاک رپورٹ کاسٹ اور سیل کی قیمت دونوں پر ویلیو دکھاتی ہے، بتاتی ہے کیا پڑا ہے یا آہستہ بک رہا ہے، کیا ایکسپائری کے قریب ہے، اور آپ کے اکاؤنٹنٹ کے لیے کسی بھی پچھلی تاریخ کا اسٹاک۔

یہ کس کے لیے ہے

ہر وہ کاروبار جو مال خرید کر آگے بیچتا ہے: ہزاروں چھوٹی چیزوں والے کریانہ اور جنرل اسٹور، فارمیسی جنہیں بیچ اور ایکسپائری کی تاریخ چاہیے، ہارڈویئر اور آٹو پارٹس کی دکانیں جن کے یونٹ فٹ اور بوری جیسے ہوتے ہیں، سائز اور رنگ والی کپڑے اور جوتوں کی دکانیں، اور موبائل شاپس جو ہر IMEI کا حساب رکھتی ہیں۔ ہر کاروبار کا پیک اسی اسٹاک کے اوپر اپنے خانے جوڑتا ہے۔

اسٹاک سافٹ ویئر چننے سے پہلے کیا دیکھیں

  • یونٹ۔ کیا آپ 24 والا کارٹن خرید کر ایک ایک پیس بیچ سکتے ہیں، خود حساب لگائے بغیر؟
  • دوبارہ امپورٹ میں حفاظت۔ ایک ہی فائل دو بار امپورٹ ہو جائے تو کیا اسٹاک ڈبل ہو جاتا ہے؟ Nafaa میں "اسٹاک فائل کے برابر کریں" صرف فرق درج کرتا ہے۔
  • ہر تبدیلی کی وجہ۔ خراب مال، ایڈجسٹمنٹ اور ٹرانسفر کا ریکارڈ نام کے ساتھ رہنا چاہیے، تاکہ غائب کارٹن کا سراغ مل سکے۔
  • تبدیلی کی رفتار۔ قیمتیں اکثر بڑھتی ہیں۔ ایسا بلک ایڈیٹر جو صرف بدلے ہوئے خانے محفوظ کرے، ایک شام کی ٹائپنگ بچا لیتا ہے۔

عام سوالات

کیا Nafaa اسٹاک میں اپنی پروڈکٹ لسٹ Excel سے لا سکتا ہوں؟

جی ہاں۔ امپورٹ کا ٹیمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کریں، اس میں نام، قیمت، کاسٹ، اسٹاک اور بارکوڈ بھریں، اور اپ لوڈ کر دیں۔ Nafaa پہلے فائل چیک کرتا ہے اور ہر وہ لائن دکھاتا ہے جو نئی بنے گی یا بدلے گی، تاکہ کچھ بھی محفوظ ہونے سے پہلے آپ غلطیاں ٹھیک کر لیں۔ پروڈکٹس کسی بھی وقت واپس Excel میں ایکسپورٹ ہو سکتی ہیں۔

کیا Nafaa اسٹاک سے ایک برانچ کا مال دوسری برانچ میں بھیج سکتے ہیں؟

جی ہاں۔ ایک برانچ سے اسٹاک ٹرانسفر بنائیں، اور وصول کرنے والی برانچ تصدیق کرتی ہے کہ کیا پہنچا۔ مال ایک دکان سے نکل کر دوسری میں آ جاتا ہے، اس ریکارڈ کے ساتھ کہ کس نے بھیجا اور کس نے وصول کیا۔ ہیڈ آفس ہر برانچ کا اسٹاک، سیل اور پرافٹ اینڈ لاس ساتھ ساتھ دیکھتا ہے۔

انٹرنیٹ کے بغیر سیل ہو تو Nafaa کا اسٹاک کب اپ ڈیٹ ہوتا ہے؟

انٹرنیٹ چلا جائے تو بھی کاؤنٹر بل بناتا رہتا ہے۔ آف لائن ہونے والی سیل ڈیوائس پر محفوظ رہتی ہے اور کنکشن واپس آتے ہی خود آپ کے اکاؤنٹ میں چلی جاتی ہے، اور جو سیل ابھی بھیجنی باقی ہے وہ آپ دیکھ سکتے ہیں۔ رپورٹس اور دوسری برانچیں یہ سیل سنک ہونے کے بعد دیکھتی ہیں۔

یہ کن کاروباروں کے کام آتا ہے

تمام کاروبار

Nafaa میں اور بھی

تمام پروڈکٹس

اسی ہفتے اپنا اسٹاک ٹھیک کریں

اپنی پروڈکٹس امپورٹ یا پیسٹ کریں اور آج ہی اپنے اسٹاک کی اصل ویلیو دیکھیں۔

  • 7 دن مفت ٹرائل
  • انٹرنیٹ کے بغیر بھی بلنگ
  • واٹس ایپ پر مدد
واٹس ایپ پر بات کریںاردو، انگریزی یا رومن اردو میں